نویں سے بارہویں تک سکول وکالج کل کھلیں  گے

نویں سے بارہویں تک سکول وکالج کل کھلیں  گے

اسلام آباد: نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کل کھل رہے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں تک سکول عید تک بند ہوں گے۔ اے اور او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  پہلی سے آٹھویں تک سکولز عید تک بند رکھے جائیں گے ۔ کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں میں قائم یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 8 فیصد سے کم ہے وہاں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

اجلاس میں  تمام صوبائی وزراء تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی جس پر حکام این سی او سی نے کہا کہ  کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔

اجلاس کے بعد شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  اےلیول، اولیول، اےایس،آئی جی سی ایس ای کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔  یونیورسٹیوں کےداخلےامتحانات کےٹائم ٹیبل کےمطابق ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ اکتوبر ،نومبرمیں امتحانات دینے کےخواہشمند اسی فیس کےساتھ حصہ لےسکیں گے۔