امریکی مطالبے کا احترام ہے مگر شمالی کوریا سے تعلقات نہیں توڑ سکتے، چلی

امریکی مطالبے کا احترام ہے مگر شمالی کوریا سے تعلقات نہیں توڑ سکتے، چلی

سانتیاگو: چلی کے وزیرخارجہ ہیرالدو مونوز نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مونوز نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ چلی کے دوران شمالی کوریا سے تعلقات منقطع کرنے کی تجویز  بارے کہا ہے کہ ہم امریکی مطالبے کا احترام کرتے ہیں لیکن شمالی کوریا سے تعلقات توڑنے کا ارادہ نہیں۔

مونوز نے کہا کہ سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر عائد تمام پابندیوں کی حمایت ہم نے بھی کی ہے مگرشمالی کوریا سے ہمارے تعلقات اتنے زیادہ قریبی نہیں ہیں یہاں تک کے ہمارا وہاں سفارت خانہ بھی نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں