اسلام آباد کچہری وکیل کیساتھ انوکھا واقعہ، جیب میں پڑا موبائل پھٹ گیا

اسلام آباد کچہری وکیل کیساتھ انوکھا واقعہ، جیب میں پڑا موبائل پھٹ گیا
سورس: file

اسلام آباد: اسلام آباد کچہری میں ایک وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا، وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا جس کے باعث جیب میں آگ لگ گئی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی ثاقب بشیر نے  پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں بتایا۔ 

f432d54ec1cffe625611f2ddb89f4212

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ سے اچانک دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔

  

صحافی کے مطابق اس حوالے سے متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا، پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا، انہوں نے موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا کہ اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی پوسٹ میں صحافی نے بتایا کہ کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا، موبائل بھی مکمل طور جل گیا جسے دیکھ کر وکلا حیران رہ گئے۔

مصنف کے بارے میں