جنہوں نےجمہوریت کو  ڈی ریل کیا پہلے انکو تو پکڑیں، سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: عمیر نیازی

جنہوں نےجمہوریت کو  ڈی ریل کیا پہلے انکو تو پکڑیں، سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: عمیر نیازی
سورس: file

راولپنڈی:  سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن اس کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک نہیں ملا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست انتخابات میں تاخیر کیلئے ہرگز نہیں تھی بلکہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نوٹس نہیں ملا، سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے، عدالت نے وضاحت طلب کی ہے اس کا باقاعدہ جواب داخل کرائیں گے۔

سپریم کورٹ کے ریمارکس، عمیر نیازی جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، کے حوالے سے صحافی کے سوال پر ترجمان بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمیر نیازی نے کہا کہ  جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے انکو تو پکڑیں۔

عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کرسکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

واضح رہے کہ عمیر نیازی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی تھی۔

مصنف کے بارے میں