کراچی، ماڑی پور مچھر کالونی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

کراچی، ماڑی پور مچھر کالونی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی
سورس: file

کراچی: کراچی: ماڑی پور مچھر کالونی جعفر چوک کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی جعفر چوک کے پاس گیس سلینڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے  جسکے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی  جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  دکان رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تھی۔

علاقہ پولیس نے ریسکیو ٹیموں کو موقع پر طلب کرکے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

پولیس  کے مطابق  اب تک 06 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔


 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو  عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں