عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح کی تصاویر بالآخر منظر عام پر آگئی۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا تھا۔اس موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور زلفی بخاری جبکہ بشریٰ مانیکا کی طرف سے چند قریبی رشتے دار وں کو دعوت دی گئی تھی۔تصاویر پی ٹی آئی کے ٹوئیٹراکاونٹ پر شیئر کی گئیں۔


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان شادی کے پر مسرت موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج شام کو لاہور میں نکاح کی تقریب ہوئی۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ولیمہ بھی ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ ں کو بھی دعوت دی جائے گی۔


...

...


...