عمران خان اور آرمی چیف سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے چار منٹ سے زائد طیارے کے باہر کھڑےرہے

عمران خان اور آرمی چیف سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے چار منٹ سے زائد طیارے کے باہر کھڑےرہے
کیپشن: فوٹوسکرین گریب نیونیوز

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان میں قیام کا دوسرا دن ہے ۔ اس تاریخی دورے میں پاکستان سمیت سعودی عرب کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر ان کے شایان شان استقبال کیاگیا۔ 

گزشتہ روز ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر جے ایف تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں کے حصار میں نو ر خان ائیر بیس پر جب ان کا طیار ہ لینڈ کیا تو وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف  ان کے استقبال کے لیے پہنچ گئے۔

وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل ہی شاہی طیارے کے باہر ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہوئے ۔ تقریباََ چار منٹ کے بعد سعودی ولی عہد اپنے طیارے سے نمودار ہوئے اور نیچے اترتے ہی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملے ۔

 اس کے بعد ولی عہد پاکستانی اعلیٰ حکام سے بھی ملے اور دو ننھے بچوں نے ان کا پھول پیش کیئے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اندازََ سعودی ولی عہد کا چارمنٹ سے زائد انتظار کیا ۔