Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہیں: اعظم نذیر تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہیں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں جلد بازی میں شائع کی گئیں جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ تو بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثر ہوئی ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل (Recovery Process) بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔
 اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو اس عمر میں کسی معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد تک درست ہے۔
 وفاقی وزیر نے کہا کہ بینائی ختم ہونے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات محض پراپیگنڈہ تھیں، جبکہ طبی طور پر صورتحال اطمینان بخش ہے۔

ٹیگز: