سعودی حکام نے اپنی ہی ٹریفک پولیس پر بجلی گرادی بڑا حکم جاری

سعودی حکام نے اپنی ہی ٹریفک پولیس پر بجلی گرادی بڑا حکم جاری

جدہ:سعودی عرب کے  محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کا سخت تعاقب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ شہروں کے چوراہوں یا سڑکوں یا اہم مقامات پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کا موبائل کا استعمال محکمے کے بارے میں انتہائی گھناﺅنا تصور اور تاثر پیدا کررہا ہے۔

اس سے عوام میں یہ پیغام جارہا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے غافل ہیں۔ ٹریفک افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24گھنٹے فیلڈ میں رہیں اور ٹریفک اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی مثالی شکل میں ادا کرنے کا پابند بنائیں۔