پٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

 پٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

 بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی ۔

 بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں