پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرنے کافیصلہ، 107منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف

پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرنے کافیصلہ، 107منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف
سورس: File

لاہور: پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کااصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف کیا گیا۔ 


نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلاسٹک روڈ کی تعمیر کیلئے پلان طلب کر لیا۔ 

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے  روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اوراعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت  جاری کر دیں۔ محسن نقوی نے بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے اور  تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔ 


نگراں وزیر اعلی نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے تمام پراجیکٹ کی کنٹریکٹ ای۔ٹینڈرنگ کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں