قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس  کی تیاریاں،20 اور21 جولائی کی تاریخ  تجویز

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس  کی تیاریاں،20 اور21 جولائی کی تاریخ  تجویز

 اسلام آباد:قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس اگلے ہفتے بلانے کی تجویزدی گئی ہے۔ اس الوداعی اجلاس کے لیے سمری وزیر اعظم  شہباز شریف کوبھجوادی گئی ہے ۔وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کوبھجوائی ہے۔   وزارت پارلیمانی امور نے سمری میں اسمبلی اجلاس کے لیے بیس اور اکیس جولائی کی تاریخ تجویزدی گئی ہے ۔وزیر اعظم اجلاس بلانے کے لئے ایڈوائس صدر مملک کو جلد  بھجوائیں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےدرمیان قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی اسمبلی 8 اگست کو ہی تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی ۔ قومی اسمبلی توڑنےکے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور  کیا گیا لیکن اتفاق 8 اگست کی تاریخ پر ہوا۔


قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی ۔ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔ 

مصنف کے بارے میں