Get Alerts

شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب

شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب
کیپشن: وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے تینوں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی۔ وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔