فیس بک پوسٹ لائیک کرنے پر سوئٹزرلینڈ کے شہری کیخلاف مقدمہ درج

زیورچ: یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک کارکن نے اپنی پوسٹ کو لائیک کرنے والے شخص کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا ۔

آسٹرین نشریاتی ادارے کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سوئٹزرلینڈ شہری ایرون کیسلر نے ایک 45 سالہ شخص پر اپنی پوسٹوں کو پسند کرنے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ مدعی کے وکیل نے عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی پوسٹوں کو لائیک کرنے سے حساس مواد عام افراد کی نظر میں آیا۔وکیل نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کی پوسٹوں کو لائیک کرکے اسے نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی۔
تاہم فیس بک پوسٹ کو لائیک کرنے پر ہتک عزت کے کیس کا سامنا کرنے والے شخص نے 8 مختلف پیجز یا گروپ کی مختلف پوسٹوں کو پسند کیا تھا۔ جس شخص پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا گیا، اس کا نام سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر سیغہ راز رکھا گیا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کی، مگر اس پر کوئی فیصلہ سنائے بغیر سماعت ملتوی کردی۔