اسد عمر کا استعفیٰ،سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

اسد عمر کا استعفیٰ،سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

کراچی:گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36811 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ مارکیٹ کھلتے ہی پہلے 30 منٹ میں انڈیکس 120 پوائنٹ اوپر چلا گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں اب تک کی بلند ترین سطح 36931 رہی۔ انڈیکس 36902 پر ٹریڈ کررہا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں8,483,660 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 391,532,835 پاکستانی روپے رہی۔