مفتی منیب الرحمن کی آج ہڑتال کی اپیل، مولانا فضل الرحمن کی حمایت

مفتی منیب الرحمن کی آج ہڑتال کی اپیل، مولانا فضل الرحمن کی حمایت
کیپشن: مفتی منیب الرحمن کی آج ہڑتال کی اپیل، مولانا فضل الرحمن کی حمایت
سورس: file

کراچی : سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا اور درج  مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امید ہے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز تعاون کرینگے،ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے۔ 15 اپریل کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت کو جمع کیا جائے اور بات چیت کی جائے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جیلوں میں قید کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تمام جعلی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔ صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کو بند رکھا جائے۔

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی مفتی منیب الرحمن کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور واقعہ کی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے مذمت کرتے ہیں۔