پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا : کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کا بھی اعتراف

پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا : کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کا بھی اعتراف

سرینگر:مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا۔

ایک حالیہ بیان میں مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مودی کی بات غلط ہے، پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا، نریندرا مودی توخود نوازشریف کی نواسی کی شادی میں لاہور کھانا کھانے چلے گئے تھے، کیا اس وقت یہ کوئی سازش تھی۔  کانگریس نے گجرات کے ریاستی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اگرپارٹی کے رہنما کچھ غلط بات نہ کرتے توان کی نشستیں مزید بڑھ سکتی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روزقبل بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی انتخابی مہم کے دوران نریندرا مودی نے اپنی حریف جماعت کانگریس پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اورکانگریس پارٹی کے نائب صدرمنی شنکرائیرنے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اورگجرات کے ریاستی انتخابات میں پاکستان کوکردارادا کرنے کے لیے قائل کیا۔