کیلیفورنیا: دنیا کے مشہور فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اب ہالی ووڈ کی مقبول ایکشن فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں کاسٹ کر لیا گیا ہے، جو اس سیریز کی آخری فلم ہوگی اور اپریل 2027 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔
40 سالہ رونالڈو کی شمولیت کو کھیل اور فلم کی دنیا کا منفرد امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ پہلی بار کسی بڑی ہالی ووڈ بلاک بسٹر میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کے دیگر اداکاروں نے بھی رونالڈو کو خوش آمدید کہا۔ اداکار ٹائریس گبسن نے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو کی آمد نے فرنچائز کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ مرکزی کردار ون ڈیزل نے بھی تصدیق کی کہ رونالڈو کے لیے خصوصی کردار لکھا گیا ہے اور یہ محض تشہیری حکمت عملی نہیں۔
اگرچہ رونالڈو کے کردار کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم یہ طے ہے کہ سات ارب ڈالر سے زائد کمائی کرنے والی اس سیریز کی آخری فلم میں رونالڈو، ون ڈیزل، ڈوین جانسن، جیسن اسٹیتهم اور مشیل روڈریگز ایک ساتھ نظر آئیں گے۔