مبینہ دھاندلی کیس: سلمان اکرم راجہ کی متعلقہ آر او کو  فارم 45 سمیت طلب کر نے کی استدعا

مبینہ دھاندلی کیس: سلمان اکرم راجہ کی متعلقہ آر او کو  فارم 45 سمیت طلب کر نے کی استدعا

اسلام آباد: این اے 128 میں دھاندلی سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔؎

ممبر شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ فارم 45، 47,48 کی چھان بین کی جائے،

ان کا مؤقف تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ امیدوار کی موجودگی میں فارم 47 تیار کیا جائے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سلمان اکرم راجہ کو نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا۔

 سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ آپ اوریجنل فارم منگوا لیں بہت کچھ آپ کو سب سمجھ آجائے گا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ متعلقہ آر او کو  فارم 45 سمیت طلب کر لیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کمیشن جب بھی بلائے حاضر ہوں۔

بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 21  فروری تک ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں