Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان کا اشرافیہ کے نام زبردست ٹوئٹ

وزیر اعظم عمران خان کا اشرافیہ کے نام زبردست ٹوئٹ
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین کی خوبصورتی بڑی مسحور کن ہے‘یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے۔


افسوس اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں ‘ اسی لئے ای سی ایل ان کیلئے آفت ہے۔ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ارض پاکستان کا محصور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے ۔عمران خان نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے‘یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان وشوکت ہی کاتو گرویدہ ہوں جبھی تو اس کے حصار میں خوش رہتا ہوں اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے۔