Get Alerts

جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا

جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا
جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا
جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا
جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا
جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا
جیسمین منظور پر سابق شوہر کا تشدد، اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا

اسلام آباد :جیسمین منظور پر سابق شوہر کے تشددکے معاملے میں  اہلیہ سعد رفیق نے  کیس کا دوسرا رخ پیش کردیا۔سعد رفیق کی اہلیہ  انعم حسن  جو کہ سکوارڈن لیڈر ہیں اور سعد رفیق کی اہلیہ بھی ہیں، نے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں اس کیس کا دوسرا رخ پیش کیا ہے۔ انعم حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ جیسمین منظور کے الزامات کے برخلاف ہے اور اس میں کئی پہلو ایسے ہیں جو عام طور پر منظر عام پر نہیں آئے۔

انعم حسن کے مطابق، جیسمین منظور کی شادی سعد رفیق سے ستمبر 2019 میں ہوئی تھی، اور سعد رفیق جیسمین سے تقریباً 20 سال چھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی چار سال چلی اور ان کا کہنا تھا کہ جیسمین نے اپنے سابق شوہروں کو بھی اسی طرح ’پھنسایا‘ جیسا انہوں نے سعد رفیق کے ساتھ کیا۔ ان کے مطابق سعد رفیق کو بھی جیسمین نے پھنسایا تھا۔

انعم حسن نے مزید کہا کہ سعد رفیق کے والد جو ایک معروف بزنس مین ہیں، اس شادی کو قبول نہیں کرتے تھے اور جیسمین کو کئی بار کہا کہ وہ اس شادی سے پیچھے ہٹ جائے۔ لیکن جیسمین نے جواب دیا کہ وہ شادی کرکے دکھائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریب جیسمین کے گھر پر ہوئی جس میں سعد کی فیملی کی طرف سے کوئی شریک نہیں ہوا تھا، اور شادی کے تمام کاغذات بھی جیسمین نے مکمل کیے تھے۔

انعم حسن نے اس بات پر زور دیا کہ سعد رفیق کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ ’ٹریپ‘ ہو چکے ہیں مگر پھر بھی اس فیصلے پر قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسمین منظور ان کی بہن کے سسرال سے ہیں۔

اس کے علاوہ انعم حسن نے جیسمین منظور کی مبینہ تشدد والی تصاویر کو بھی جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر نومبر تا دسمبر 2023 کی ہیں، جب جیسمین نے امریکہ کے شہر سن سناٹی میں فیس لفٹ کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی تھی، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ سوجھا ہوا تھا۔ ان تصاویر کو تشدد کے طور پر پیش کرنا سراسر من گھڑت ہے۔ ان دعوؤں کی تردید کئی سوشل میڈیا صارفین بشمول گروک نے بھی کی ہے۔

انعم حسن نے کہا کہ ایک سال کے دوران سعد رفیق، ان کے بچے اور والدین بھی اس معاملے میں زبان نہیں کھول سکے کیونکہ وہ اس خوف میں مبتلا تھے کہ جیسمین انہیں بدنام کرے گی۔ ان کے بقول، اس وجہ سے کئی خاندان برباد ہو چکے ہیں۔

انعم حسن نے میڈیا پر آکر یہ معاملہ واضح کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اپنے آپ کو کلیئر کر سکیں اور انصاف حاصل کر سکیں کیونکہ ان کے مطابق جیسمین منظور نے ان پر بہتان لگایا ہے اور انہیں انصاف نہیں ملا

واضح رہے کہ اس کیس کے معاملے میں جیسمین منظور نے  سینئر صحافی منزمل سہر وردی سے  پوڈ کاسٹ انٹرویو میں  انکشاف کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر سعد رفیق  ان  کو تشدد کانشانہ بناتے تھے ،سینئر صحافی نے سوال کیا کہ یہ سعد رفیق کون ہیں ، اس کے جواب میں کہا کہ نہیں نہیں یہ پاکستان مسلم لیگ والے سعد رفیق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعد پہلی بار2019 میں شادی کے بعدعمرے پر گئی اس نے  مجھ پر تشد دکیا اور ہاتھ اٹھایا۔ مجھ سے پیسے  مانگے جارہے تھے کہ کاروبار کرنا ہے۔  جسیمین منظور نے کہاکہ میرے سابق شوہر نے تین بچوں کی ماں کے ساتھ  نکاح پر نکاح کیا ہواتھا۔ جیسمین کے بقول سعد نے پہلے ان کی والدہ کو قائل کیا اوراس کے بعد  مجھے ۔ میرا چھوٹا بھائی جب بیرون ملک  چلا گیا تو اس نے  میری والدہ پربہت محبت نچھاور کی۔  جیسمین کے مطابق وہ میری والدہ کے نزدیک ایک پرفیکٹ شوہر تھا  اور کبھی یہ نہیں سوچا جاسکتا تھا کہ  وہ  کبھی دھوکہ دے گا۔  وہ حساس ادارے میں ملازمت کرنا چاہتا ،وہ چاہتا تھا کہ میں اس کی مدد کروں۔ میں نے بھی یہی سوچا کہ لائف پارٹنر ایک دوسرے کی مد د کرتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔  
تاہم وہ انٹرویو میں ناکام ہوگیا اور اس  کی ذمہ داری مجھ پر آئی کہ اب  کرا کے دو۔ جیسمین نے اپنے سابق شوہر کی گریجویشن کی ڈگری  کے بارے میں کہا کہ اس کی گریجویشن کی ڈگری جعلی ہے۔جیسمین منظور نے ایک سوال کے جواب میں کہ میں جب عمرے سے واپس آئی والدہ کو بتایا تووہ بھی رونے لگیں۔جیسمین نے مزید کہاکہ اب وہ حراست میں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ میں اس کو کیفر کردار تک پہنچائوں گی۔  

ٹیگز: