اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز مستردکردی

اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز مستردکردی
سورس: file photo

غزہ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کئی روز سے جاری  حملوں میں سینکٹروں ہلاکتوں کے بعد بھی اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا ۔ 

اسرائیل نے  مصر کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ 

 اسرائیلی حملوں کے بعد مصر نے فریقین میں جنگ بندی کی تجویز دی تھی جسے حماس نے قبول کرلیا تھا لیکن اسرائیل نے مسترد کردیا ہے ۔ 

 دوسری جانب فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی۔

 چین نے بھی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل کا چوتھے اجلاس کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا، فلسطینی مندوب نے متفقہ موقف نہ اپنانےکو شرمناک قرار دیا ہے۔

 امریکا نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنےرویے پرعالمی تنقید مسترد کردی  ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔