اللہ کا شکر ہے سراج الحق محفوظ رہے، ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف 

  اللہ کا شکر ہے سراج الحق محفوظ رہے، ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ کا شکر ہے سراج الحق محفوظ رہے، ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کی، جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے ہمدردی و افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ان کاکہنا تھا کہا    4 سال کا قیمتی وقت ضائع نہ کیا جاتا تو دہشت گردی واپس نہ آتی۔ دہشت گرد تمام پاکستانیوں کے دشمن ہیں۔  پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد اور یک جان ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  2018ء میں جو دہشت گردی ختم ہوگئی تھی وہ آج پھر پاکستان کو لہو لہو کر رہی ہے۔
 
دہشت گردی میں اضافہ گزشتہ 4 سال کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہے جسے قوم بھگت رہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ  دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ایجنڈا اور ترجیح ہے جسے پورا کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں