شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے  یشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے  کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے کے دوران  مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردو منفی 06، قلات منفی 02، گوپس، گلگت اور ہنزہ منفی 01جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 05، کراچی 14، پشاور 08، چترال اور کوئٹہ میں 01 ۔درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔