سوزوکی کمپنی کا آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

سوزوکی کمپنی کا آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی: ٹویوٹا اور ہونڈا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی اپنا آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

کمپنی کے مطابق آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ 25 اکتوبر سے 27 اکتوبر کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اس دوران کمپنی اپنی موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کو چلانا جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ کے لئے ٹویوٹا کار کی مینوفیکچرنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، پلانٹ 17 نومبر تک پورے ایک ماہ کے لئے بند رہے گا۔