سعودی عرب ,پٹرول کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پرغور

سعودی عرب ,پٹرول کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پرغور


ریاض:سعودی حکومت نے عام پٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا۔امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت عام پٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں خودبخود اضافہ ہوجائے گا۔ اضافہ بتدریج ہوگا۔
امریکی ادارے نے نرخوں میں اضافے کے سعودی پروگرام سے باخبر شخصیت کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت اندرون ملک پٹرول کے نرخ اتنے ہی کردے گی جتنا کہ عالمی منڈی میں ہیں۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 91 پٹرول کی فی لیٹر قیمت80 فیصد اضافے کے بعد 75 ہلالہ کے بجائے ایک ریال 35 ہلالہ ہوجائے گی۔
اطلاع یہ ہے کہ سعودی حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ 2018 کے اوائل تک کرنا چاہتی ہے۔ حتمی فیصلہ ستمبر یا اکتوبر میں متوقع ہے۔ مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیاروں کے ایندھن اور پٹرول کے نرخوں میں یکبارگی اضافہ فوری ہوگا جبکہ دیگر قسم کے ایندھنوں کے نرخ 2021تک بتدریج بڑھائے جائیں گے۔
محدود آمدنی والے سعودیوں کو حساب المواطن کے ذریعے زرتلافی دیا جائیگا۔ حساب المواطن کیلئے 11841969 شہری اندراج کراچکے ہیں ان میں 8411271 ایسے شہری شامل ہیں جو پروگرام سے بنیادی استفادہ کرنے والوں کے تابع ہیں۔ ان کا تناسب 71 فیصد بنتا ہے۔ نائب وزیر محنت ڈاکٹر احمد الحمیدان نے بتایا ہے کہ حساب المواطن کی شروعات 2017 میں 25 ارب ریال کے سرمائے سے ہوگی۔