پٹرول مہنگا تو ایل پی جی سستی، 6روپے 45 پیسے فی کلو کمی کا اعلان

 پٹرول مہنگا تو ایل پی جی سستی، 6روپے 45 پیسے فی کلو کمی کا اعلان

اسلام آباد: پٹرول مہنگا تو ایل پی جی سستی کردی گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے 45 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔

 اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔  کمی کے بعد  ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250روپے مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 76 روپے سستا کر دیا گیا۔کمی کے بعد  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2  ہزار 954روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔قیمتوں کا تعین ماہ اپریل کیلئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 41 پیسے ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں