خبردار ،موٹر وے پر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی مہنگی نہیں بہت مہنگی پڑے گی ، اب  بھاری جرما نے ہوں گے 

خبردار ،موٹر وے پر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی مہنگی نہیں بہت مہنگی پڑے گی ، اب  بھاری جرما نے ہوں گے 

اسلام آباد : موٹروے پر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانے ہوں گے۔   نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ ریوائزڈ جرمانوں کی شرح شیڈول 12 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جس میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ نئی شرح کے تحت جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 اوور سپیڈنگ پر اب 750 روپے کے بجائے 2500 روپے ، غلط اوور ٹیکنگ پر 300 روپے کے بجائے1500 روپے ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 750 روپے کے بجائے اب 5000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

 ایمرجنسی سروس وہیکل و ایمبولنس کو راستہ نہ دینے پر 1 ہزار روپے ، غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر جرمانے کی شرح 3 سو کے بجائے 1500 ، ٹریفک کوڈ میں پہلی دفعہ دوران ڈرائیونگ، موبائل فون ٹیبلیٹ یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر بھی پابندی خلاف ورزی پر 5 سو روپے جرمانہ عائد ہوگا۔دوران ڈرائیونگ اور دوران سفر ڈرائیور و سوار کے لیے سیٹ بیلٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ جس کی خلاف ورزی پر15 سو روپے ، سائیڈ مرر یا ناقص شیشے کے ساتھ ڈرائیونگ پر بھی اب 5 سو روپے کا چالان ہوگا۔

گاڑی پر غیرقانونی پولیس یا دیگر محکمے کی ریوالونگ لائٹ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، فینسی نمبر پلیٹ یا ان مشین ریڈ ایبل پلیٹ پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، شیشے کالے کرکے ڈرائیونگ پر بھی ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں