شمالی وزیرستان میں گاڑی میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق

شمالی وزیرستان میں گاڑی میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

شوال :  شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مزدورں سے بھری گاڑی میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 زخمی ہیں۔

شوال کے ڈی ایس پی شیر اللہ کے مطابق واقعہ گاؤں میرکورمیں پیش آیا ہے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنے والے مزدور اپنا کام ختم کر کے واپس جارہے تھے۔

شیراللہ کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر گاڑی میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 3 لاپتہ اور دو زخمی ہیں۔

 دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔علاقے میں اس وقت سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔مزدوروں کی لاشیں جنوبی وزیرسان میں آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہے تاہم موقع پر موجود کچھ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا باروردی سرنگ سے ٹکرانے سے پیش آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں