Get Alerts

برطانوی بادشاہ اور ملکہ کی پاکستانی عوام سے ہمدردی، سیلاب متاثرین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

برطانوی بادشاہ اور ملکہ کی پاکستانی عوام سے ہمدردی، سیلاب متاثرین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

لندن:برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا نے پاکستان میں حالیہ مون سون سیلاب سے ہونے والے جان و مال کے نقصان اور ریسکیو آپریشنز کے دوران پیش آنے والے ہیلکاپٹر حادثے پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک جذباتی بیان میں، شاہی جوڑے نے ان تمام متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیارے، گھر اور روزگار کھوئے۔ انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کو اجاگر کیا اور برطانیہ میں رہنے والے ان خاندانوں کو بھی یاد کیا جن کے پاکستان سے مضبوط روابط ہیں۔

بادشاہ اور ملکہ نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور ایمرجنسی خدمات، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی بہادری اور محنت کو سراہا جو بڑی مشکلات کے باوجود زندگی بچانے اور امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے متاثرہ افراد کی ہمت اور ہمدردی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے اپنی دعاؤں اور مکمل تعاون کا یقین دلایا، جب وہ دوبارہ سے اپنے علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے عمل کا آغاز کریں۔

ٹیگز: