جانوی کپور کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

جانوی کپور کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ممبئی : بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانوی کپور عنقریب فلم دھڑک کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں لیکن وہ اس سے پہلے ہی میڈیا میں کافی شہرت سمیٹ چکی ہیں۔
جانوی کپورنے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی جم روٹین سے مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں جانوی نے بتایا کہ صرف پانچ منٹ میں6 پیک ایبز کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں ، انہوں نے اپنے ٹرینر کے ساتھ مل کر مختلف مشقیں کیں جن کے ذریعے 6 پیک ایبز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔



واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جانوی کپور کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی لیکن اس فلم میں دشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرلیا گیا جس کے بعد کرن جوہر نے جانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کو لے کر ’ دھڑک‘ بنانا شروع کردی ہے۔ کرن جوہر اس فلم کی 3 تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔