ایک بار پھر گوگل    نے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی

 ایک بار پھر گوگل    نے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی

کیلیفورنیا:گوگل    نے ایک بار پھر  نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ گوگل سرچ انجن رواں برس  دنیا بھر میں ٹاپ پر تھا ۔ 2021 میں حیران کن طور پر ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ٹک ٹاک نے فروری 2021 میں پہلی بار سب سے مقبول ویب سائٹ کا اعزاز محض ایک دن کے لیے حاصل کیا، تاہم مارچ میں اس کے پاس یہ پوزیشن زیادہ دن تک برقرار رہی۔
صحیح معنوں میں وہ اگست 2021 میں مقبول ترین ویب سائٹ بنی ۔مگر 2022 میں ٹک ٹاک کی گوگل اور فیس بک جیسی سائٹس کے خلاف بالادستی ختم ہوگئی اور 2023 میں بھی وہ دوبارہ ابھر نہیں سکی ہے۔کلاؤڈ فلیئر کی 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے۔گوگل کے بعد فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ تیسرے پر ایپل نے قبضہ جمایا ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں ایپل اور ٹک ٹاک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ ٹک ٹاک کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا۔7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔
جہاں تک 2023 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔انسٹاگرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔اس سال جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی کیٹیگری بھی اس فہرست میں شامل کی گئی جس میں چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے حصے میں پہلا نمبر آیا۔

مصنف کے بارے میں