سانحہ ساہیوال جیسے واقعات دنیا بھر کے ممالک میں ہوتے ہیں، چودھری سرور

سانحہ ساہیوال جیسے واقعات دنیا بھر کے ممالک میں ہوتے ہیں، چودھری سرور
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹراکاؤنٹ

لاہور:چودھری سرور نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی نےچار سالوں میں صوبہ  پنجاب سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے  اس پر سی ٹی ڈی کی  تعریف کی جانی چاہئے ،  ساہیوال آپریشن  جیسے واقعات دنیا بھر  کے ممالک میں ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور  ے کہا کہ  سانحہ ساہیوال جیسے واقعات دنیا بھر کے ممالک  میں ہوتے ہیں ، سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں جیسے دہشتگردوں کا صفایا  کیا ہے  اس پر سی ٹی ڈی کی تعریف ہونی چاہیے اور  مجرموں کوسزا ملی چاہئے ۔


انہوں نے کہا کہ  سانحہ ساہیوال پر دلی دکھ ہوا ہے لیکن ابھی تک تصویر کے ایک رخ کو دیکھا جا رہا ہے ، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کو سزا دی جائے گی ،کسی کا کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا ۔ حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی ہے جو 72 گھنٹے میں اپنی  رپورٹ پیش کرے گی،اس میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور پنجاب پولیس کے سینئر آفیسر  کو شامل کیا گیا ہے۔