رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کی درخواست مسترد 

رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کی درخواست مسترد 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کی اپیل مسترد کردی ہے۔ عدالت نے  رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی ۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کورٹ کے چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے نے ان کی بہو ، پوتے اور پوتی کی  طرف سے انٹراکوٹ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔