مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ،مکانات ملبے کاڈھیر،100 سے زائدافراد دب گئے 

مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ،مکانات ملبے کاڈھیر،100 سے زائدافراد دب گئے 

مہاراشٹر:بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے باعث ضلع رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 100 افراد کے مٹی تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


بھارت میں شدید بارشوں سے گرداس پور میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جبکہ کرتارپور راہداری کی سرحدی باڑ پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آئندہ دو روز تک شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست گجرات، ہماچل پردیش، گوا اور جنوبی بھارت میں 5 روز تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔


ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی جھیل تلسی اوورفلو ہونا شروع ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب 2 روز کے لیے سکول بند کر دیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں