Get Alerts

لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے سے تباہی

لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے سے تباہی


لنڈی کوتل: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آ کر دو گاڑیاں بہہ گئیں، جبکہ پاک افغان شاہراہ بھی متعدد مقامات پر شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آئیں۔

انتظامیہ کے مطابق متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں اور سیلابی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتیں۔

ٹیگز: