محمد عامرکوجہاں سے رسوائی ملی وہیں سے عزت کمالی

محمد عامرکوجہاں سے رسوائی ملی وہیں سے عزت کمالی

لاہور:قومی فاسٹ بالر محمد عامر غلطی کے بعد بھرپور ازالہ کرکے نوجوانوں کے لیے مثال بن گئے، سات سال پہلے برطانیہ میں میچ فکسنگ کیس میں انہیں جیل جانا پڑا تھا، لیکن اب بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو فتح دلاکر محمد عامر نے کھوئی ہوئی عزت واپس کمالی۔یہی انگلستان کی سرزمین تھی، جہاں محمد عامر نے دولت کی خاطر غلط قدم اٹھایا اور سرعام رسوا ہوا۔

یہ ملک سے غداری تھی، جس پر پوری قوم نے برا بھلا کہا، وہ گرچکا تھا کہ اب اوپر جانے کے سوا کوئی راستہ نہ تھا، اس نے توبہ کی اور ایک بار پھر اپنے ہاتھ میں گیند پکڑی۔عامر نے حوصلہ پکڑا سر اٹھایا اور دوڑنے لگا اور یوں اس کی توبہ قبول ہوگئی۔ سات سال پہلے جس شہر میں رسوا ہوا، سات سال بعد اسی شہر میں خدا نے انعام کی بارش کردی۔

عامر پاکستان کے ہر اس نوجوان کے لیے مثال بن گیا جو غلطیاں کرتا ہے، عامر نے ثابت کردیا کہ گر کر اٹھنے والے کو کھلاڑی کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی پہلے مین بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن بہتر سے بہتر ہوتی چلی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں