شیخ رشید نے 28 ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت کر دی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 28 ویں آئینی ترمیم کے بل کی حمایت کر دی ۔ ان کا کہناتھا کہ 2015 میں میرے اور فضل الرحمان کے سوا سب نے یہ مسودہ تسلیم کیا تھا ۔

ایوان میں پیش کئے جانیوالے آئینی ترمیم کے بل کی حمایت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ ملک میں سیلاب آئے تو فوج ، آفت آئے تو فوج،اگر ہر مسئلے کا حل فوج ہی ہے تو حکمران اور سیاست دان کس مرض کی دوا ہیں؟انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی سیاست دان نہیں جس نے مارشل لاسے جنم نہ لیا ہوجبکہ بلوچستان میں بڑے بڑے سرداروں، وڈیروں نے سیکڑوں ایکڑزمین لی۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں میرے اور فضل الرحمان کے سوا سب نے یہ مسودہ تسلیم کیا اور میں تو اس بات کا اعتراف ہوں کہ میں نے پرویز مشرف کا بھی ساتھ دیاتھا۔