سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی نے نواز شریف کا جیل میں بیان ریکارڈ کر لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی نے نواز شریف کا جیل میں بیان ریکارڈ کر لیا
کیپشن: جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ نے کی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کر لیا۔

سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچی جس کی سربراہی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ نے کی۔

جے آئی ٹی ارکان دو گھنٹے سے زائد جیل میں رہے جس کے دوران نواز شریف کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جے آئی ٹی ارکان واپس روانہ ہو گئے۔

دو روز قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔