اماراتی بھی ایئر ٹیکسیوں سے لطف اندوز ہوں گے

اماراتی بھی ایئر ٹیکسیوں سے لطف اندوز ہوں گے

دبئی: اماراتی بھی ایئر ٹیکسیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ امارات میں بھی ایئر ٹیکسیاں اڑتی ہوئی نظر آئیں گی اس سے  انداز 40  فی صد وقت بچایاجاسکتا ہے۔  وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ  اگلے دس برسوں میں  ایئر ٹیکسیوں کی سروس کی وجہ سے   ہزاروں لوگوں کو روزگارملے گا۔ ہوائی ٹیکسیاں سفر کے وقت میں 40 فیصد کمی کرے گی۔ ہوائی ٹیکسیوں کی آمد سے اگلے دس سالوں میں خطے میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ایڈوانسڈ ایئر موبیلیٹی  کی بدولت  یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچے گااور لوگوں کو جلد ہی ٹریفک کو نظرانداز کرنے اور امارات میں سفر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔امارات میں  2026 کی پہلی سہ ماہی تک  لوگوں کا ایئر ٹیکسیوں میں سفر کرنے کاخواب پورا ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے مختلف لوگوں کی رائے ہےکہ  ایئر ٹیکسیوں کی بدولت سفری سہولت کے ساتھ ساتھ  لوگوں کو آرام بھی ملے گااور وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ جہاں پر پہنچنا مشکل ہوگا وہاں  پر اس طرح سے سفر آسان ہوجائے گا۔مزید برآں ہوائی ٹیکسیوں کی آمد سے لاکھوں افراد کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور اگلے دس سالوں میں خطے میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں