انوکھے عدالتی فیصلے کا مجرم سزا پوری کرنے قائد اعظم کے گھر کے باہر پہنچ گیا

انوکھے عدالتی فیصلے کا مجرم سزا پوری کرنے قائد اعظم کے گھر کے باہر پہنچ گیا

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں شامل اہلکار کو ٹکر مارنے پر انوکھی سزا پانے والا شہری قاسم پلے کارڈ کے ساتھ قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گیا ہے۔ وہ آنیوالے ایک سال ہر جمعہ کے دن ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے میٹرو پول سگنل پر کھڑا ہو گا اور اس کے پلے کارڈ پر ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلاناجان لیواہے‘‘ درج ہو گا


تفصیلات کے مطابق قاسم نامی شہری آج ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر میٹرو پول ٹریفک سگنل پر پہنچ گیا جبکہ اس نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھاما ہوا تھا۔ ہر جمعہ کو دو گھنٹے کے لیے قائد اعظم کے گھر پر سر راہ پلے کارڈ لے کر کھڑے ہونے کی نگرانی کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کےسیکشن آفیسر کو تفویض کی گئی ہے جو خود ملزم سے سزارا پر عملدرآمد کروائیں گے۔


عدالت نے دلچسپ سزا سناتے ہوئے قاسم کو ہر جمعہ کو قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہنے کا حکم دیا تھا جس پر ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلاناجان لیواہے‘‘ تحریر ہوگا۔یاد رہے دو ملزمان قاسم اور اور محمد اسلام نے2015 میں سابق صدر پرویزمشرف کے پروٹوکول میں شامل ایک اہلکار کو ٹکرماری تھی جس کا مقدمہ مقامی عدالت میں درج کر کے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں تحقیقات ایک ملزم محمد اسلام کو بری کردیا گیا ہے جب کہ دوسرے مجرم قاسم کو انوکھی سزا سنائی گئی۔