Get Alerts

ماہرہ خان اور ماورا حسین کا ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں منفرد انداز، سمرا شہزادی کو خراجِ تحسین

ماہرہ خان اور ماورا حسین کا ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں منفرد انداز، سمرا شہزادی کو خراجِ تحسین

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’اچھا جی‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں، جسے کراچی کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر سمرا شہزادی نے مقبول بنایا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام سٹوری میں سمرا کے مشہور جملے "اچھا جی ایسا ہے کیا؟" کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف سمرا کو ٹیگ کیا بلکہ محبت بھرے انداز میں لکھا "سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟ آئی لو یو، تم ایک چھوٹا سا اسٹار ہو!۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی اسی ٹرینڈ پر ویڈیو بنا کر سمرا کے انداز کی نقل کی، جس پر مداحوں نے خوب داد دی اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سمرا شہزادی، جنہوں نے ایک گارمنٹس فیکٹری میں مشین آپریٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنا مقام بنایا، نے اداکاراؤں کی جانب سے توجہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ماہرہ کی اسٹوری ری پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا:
"آئی لو یو ٹو، جزاک اللہ!"

سمرا ایک حالیہ انٹرویو میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ وہ بچپن سے اداکارہ بننے اور اپنے خاندان کے لیے کچھ بڑا کرنے کا خواب دیکھتی آئی ہیں۔
ان کا مخصوص انداز اور سادہ جملہ ’اچھا جی‘ سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔

ٹیگز: