وسیم اختر نے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو چائنہ کٹر قرار دیدیا

وسیم اختر نے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو چائنہ کٹر قرار دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو چائنہ کٹر قرار دے دیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے صاف صاف کہہ دیا، کچرا اٹھانا ان کی ذمہ داری نہیں۔ ان کے پاس اختیارات ہی نہیں۔ محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سندھ حکومت کے پاس ہے۔ کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں۔ سپریم کورٹ اختیارات دلوائے تو وہ کچھ کام کریں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو پکڑا جائے بہت پیسہ نکلے گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ذرا سی بارش ہوتی ہے اور لوگ مر جاتے ہیں، 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود گھروں سے پانی نہیں نکالا جا سکا، وسیم اختر کراچی کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات نہیں کیے، مصطفیٰ کمال نے کہا بچے اسہال اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ساری ذمہ داری میئر اور ضلعی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔