Get Alerts

 کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی :پی سی بی چیئرمین محسن نقوی 

 کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی :پی سی بی چیئرمین محسن نقوی 

دبئی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی اور یہ کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس کو قابل تعریف قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ فتح ممکن ہوئی اور یہ شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

ٹیگز: