ایشین  ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو روایتی  حریف بھارت کے ہاتھوں شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

 ایشین  ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو روایتی  حریف بھارت کے ہاتھوں شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

چنائی:  ایشین  ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو روایتی  حریف بھارت کے ہاتھوں شکست ہوگئی ۔ پاکستان  سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے ہرایا ہے۔ 

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔چنائی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پینالٹی کارنر  پر تین گول کیے۔ بھارت کی طرف سے  ہرمن پریت سنگھ نے 2، یوگراج سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نےایک، ایک گول کیا۔

یاد رہے کہ  پاکستان ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں صرف ایک  ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ پاکستان نے کل 5 میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، 2 ہارے اور دو میچز ڈرا ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں