ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے  پہلی کامیابی حاصل کرلی ، اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے  پہلی کامیابی حاصل کرلی ، اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا

چنائی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیا بی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم آخر کار ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیا ب ہوگئی ہے۔ اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا 

بھارت کے شہر چنائی  میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔

پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو  پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نےکوریا اور جاپان سے میچ برابر کیا تھا۔ پاکستان کا اگر  بھارت سے میچ برابر بھی ہوجاتا ہے تو  پاکستان  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کوہوگا۔

مصنف کے بارے میں