ایشین والی بال ٹورنامنٹ، روایتی حریف کوہراکر پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

ایشین والی بال ٹورنامنٹ، روایتی حریف کوہراکر پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

کراچی :ایشین والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستا  ن نے روایتی حریف کومات دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔


چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلے میں قومی ٹیم نے  ایک دلچسپ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو مات دے دی۔


پاکستان نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 20-25 سے کامیابی  حاصل کی ، اس کے بعد تیسرے سیٹ میں 23-25 سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان  کی ٹیم  منگولیا، چائنیز تائپے اور جنوبی کوریا کومات دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں قطرسے شکست کھا گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں