بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے ، وزیراعظم

بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے ، وزیراعظم
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، حساس اداروں کے سربراہان ، سکیورٹی حکام ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔

قومی  سلامتی کے  اجلاس میں وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پر جواب دینے کی ہدایت کر دی ۔وزیراعظم عمران خان نے پاک اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےبھارت پاکستان کیجانب سےتحقیقات کےحوالےسےآفرکامثبت جواب دیگا۔بھارت کوسوچنا چاہیے مقبوضہ کشمیرمیں تشددکی کارروائیوں سےیہ ردعمل آرہاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ،سیکیورٹی ادارےانتہاپسندی دہشتگردی کےخاتمےکی کارروائی تیزکرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کوانتہاپسندوں، دہشتگردوں کےہاتھوں یرغمال نہیں بننےدینگے ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیاگیا ہے اور کہا گیاہے کہ پاکستان کسی بھی طور پلوامہ حملے کے واقعے میں ملوث نہیں، پلوامہ حملہ بھارت کے اندر مقامی سطح پر پلان ہوا اور کرایا گیا،کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان نے مخلصانہ طور پر بھارت کو واقعے کی تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی جب کہ پاکستان نے دہشت گردی سمیت دیگر متنازع امور پر مذاکرات کی بھی پیش کش کی ہے، امیدہے کہ بھارت مذاکرات کا مثبت جواب دیگا۔