Get Alerts

چیئرمین  کے جاتے ہی  نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

چیئرمین  کے جاتے ہی  نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا
سورس: File

راولپنڈی : چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں 9 مارچ کو صبح طلب کیا ہے۔ 

نیب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔