Get Alerts

مستحق افراد کے لئے 24 جنوری کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو گا

مستحق افراد کے لئے 24 جنوری کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو گا
کیپشن: ہنجروال میں غریب مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔